تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

گھوڑے کی ویڈیو لاکھوں لوگوں کے دلوں کو چھوگئی

بھارت میں بیمار گھوڑی کو اسپتال لے جانے کے دوران گھوڑا اس کی محبت میں ایمبولینس کے پیچھے 8 کلومیٹر تک سرپٹ دوڑتا ہوا اسپتال پہنچ گیا۔

محبت ایسا آفاقی جذبہ ہے جو صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں جانور بھی اپنے رشتوں سے محبت کی ڈور میں بندھے ہوتے ہیں یقین نہ آئے تو زیرنظر ویڈیو دیکھ لیں جس میں ایک بیمار گھوڑی کو جب اسپتال لے جایا گیا تو گھوڑے نے ایمبولینس کے پیچھے دوڑ لگادی۔

یہ واقعہ ہے بھارت کے ضلع اودے پور کا جہاں ایک بیمار گھوڑی کو ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال لے جایا گیا تو گھوڑا اس کی محبت میں ایمبولینس کے پیچھے دوڑ پڑا اور 8 کلومیٹر تک دوڑتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق بیمار گھوڑی اور اس کے پیچھے سرپٹ دوڑنے والا گھوڑا ایک ہی ماں کی اولاد ہیں اور جب بیمار گھوڑی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا تو گھوڑے سے یہ برداشت نہ ہوا اور وہ بہن کی محبت میں ایمبولینس کے پیچھے دوڑتا ہوا اسپتال تک ساتھ گیا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوڑے کو پیچھے آتا دیکھ کر ایمبولینس ڈرائیور نے بھی گاڑی کی رفتار آہستہ رکھی تاکہ گھوڑا ساتھ ساتھ اسپتال پہنچ سکے۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے گھوڑے کی مسلسل اور طویل دوڑ پر’دل گرما دینے والا منظر‘، ’مکمل محبت‘ اور ’یہ بھی جذبات رکھتے ہیں‘ جیسے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

صارفین نے جہاں گھوڑے کی محبت کے جذبے اور جفاکشی کو سراہا ہے وہیں جنگ پسند کرنے والے عالمی رہنماؤں کو اس ویڈیو سے سبق لینے کی بھی تلقین کی ہے۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک صارف عمر زرگر نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ ’ان دنوں انسانوں سے زیادہ جذبہ ہمدردی جانوروں میں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -