تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انگریزی نہ آنے پر منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل

لاہور: انگریزی نہ آنے پر اپنے منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا خواتین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگریزی نہ آنے پر اپنے منیجر کا تمسخر اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو مذکورہ خواتین نے معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کا مالک بتاتی ہیں وہ اس ریسٹورنٹ کے منیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور تمسخر اڑاتے ہوئے ہنستی بھی ہیں۔

دونوں خواتین اپنے منیجر کے ساتھ چند سوال انگریزی میں پوچھتی ہیں کہ آپ کو ہمارے ساتھ کام کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا ہے تو وہ جواب دیتا ہے کہ 9 برس۔

اسکے بعد وہ سوال کرتی ہیں کہ انگلش کتنے عرصہ میں سیکھی تو وہ بتاتا ہے کہ ایک سال اور چھے ماہ میں۔اس کے بعد خاتون اگلا سوال کرتی ہے کہ اپنا تعارف انگریزی میں کرادیں۔

جس کے بعد منیجر کنفیوژن کا شکار ہوجاتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ میرا نام اویس ہے اور میں یہاں منیجر کی نوکری کرتا ہوں اور بس۔ اس کے بعد منیجر کی انگلش ختم ہو جاتی ہے اور وہ شرمندہ ہو کر چپ ہو جاتا ہے۔

جس پر دونوں خواتین منیجر کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے تضحیک آمیز لہجے میں کہتی ہیں کہ آپ اندازہ لگائیں اس شخص کے ساتھ ہم اتنے عرصے سے کام کررہے ہیں اور اسے انگریزی کا ایک لفظ نہیں آتا اور یہ ہمارے اتنے اچھے ریسٹورنٹ کا منیجر ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں خواتین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں سامنے کھڑے شخص کی عزت نفس کا ذرا بھی خیال نہیں۔ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خواتین کو معافی مانگنا پڑ گئی۔

Comments

- Advertisement -