پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ایسے میں فرصت کے کچھ لمحات کرکٹرز نے ٹیبل ٹینس پلیئر بن کر گزارے۔
پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس کے بعد ٹیم کے سامنے چیمپئنز ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔
مصروفیت کے ان ایام میں فرصت کے کچھ لمحات قومی کھلاڑیوں نے موج مستی کرتے گزارے اور کرکٹر سے ٹیبل ٹینس پلیئر بن گئے۔
ایک ہی ٹیم کے ساتھ جب ٹیبل ٹینس کھیلنے آئے تو حریف بن گئے طیب طاہر اور حسنین کی جوڑی نے شاہین شاہ اور حارث رؤف سے مقابلہ کیا اور دونوں ٹیموں کا خوب جوڑ بیٹھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی ہے، جس میں چاروں کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ہنسی مذاق اور موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔