اشتہار

مسافر طیارے کی سلائیڈ گھر پر جاگری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو میں یونائیٹڈ مسافر طیارے سے ایمرجنسی سلائیڈ گھر پر گرنے کی فوٹیج  سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے اڑان بھرنے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز سے ایمرجنسی سلائیڈ شمال مغربی شکاگو کے ایک گھر کی چھت پر گر گئی جسے دیکھ کر رہائشی چونک گئے۔

گھر کے مالک پیٹرک ڈیویٹ کا کہنا تھا کہ’ جب ہم گھر میں تھے تو ہم نے ایک زور دار آواز سنی، جب ہم باہر گئے تو دیکھ کر حیران رہ گئے، ہمارے گھر کے باہر ایک کار سے بھی بڑا سامان زمین پر پڑا ہوا تھا‘۔

- Advertisement -

پیٹرک ڈیویٹ نے کہا کہ جب ہم نے فوٹیج چیک کیا تو پتا چلا یہ سلائیڈ آسمان سے گری ہے، ہم  اسے اپنے گھر کے باہر گھسیٹ کر سڑک پر لے گئے اور پولیس کو آگاہ کیا۔

جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے اہلکار تحقیقات کے لیے پہنچے، دوسری جانب شکاگو سے کچھ فاصلے پر ایئرلائنز نے اطلاع دی کہ بوئنگ 767 سے ایمرجنسی سلائیڈ غائب ہے۔

یونائیٹڈ ایئر لائنز نے تصدیق کی وہ ایمرجنسی لینڈ سلائیڈ بوئنگ 767 کی تھی اس  پرواز میں 155 مسافر اور 10 افراد عملے سوار تھے۔

 یونائیٹڈ ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے سلائیڈ غائب پانے کے بعد فوری طور پر ایف اے اے سے رابطہ کیا، جس کے بعد انہوں نے ہمیں اطلاع کی کہ وہ سلائیڈ شکاگو کے ایک رہائشی کے گھر کے باہر ملی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایمرجنسی سلائیڈ گرنے سے زمین یا جہاز میں سفر کرنے والوں میں سے کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ وہ شکاگو کے رہائشی کے گھر کے باہر طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ  گرنے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں