ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

میچ میں کہنی لگنے سے کھلاڑی کا گردہ ناکارہ، دلخراش ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

باسکٹ بال کے عالمی کپ کے ایک میچ میں حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے سربیا کے کھلاڑی کا گردہ ضائع ہوگیا اور وہ زندگی بھر کے لیے کھیل سے دور ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منیلا میں کھیلے گئے باسکٹ بال ورلڈ کپ میں بدھ 30 اگست کو سربیا اور جنوبی سوڈان کے میچ میں پیش آیا جہاں سربیا کے فارورڈ بوریسا سیمانک حادثاتی طور پر حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

سیمانک میچ میں اپنی ٹیم سربیا کی جیت سے صرف 2 منٹ پہلے زخمی ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا کہ گول کرنے کی کوشش کے دوران جنوبی سوڈان کے کھلاڑی نونی اوموٹ کی کہنی سربین پلیئر سیمانک کے پیٹ پر لگی جس سے وہ مارے تکلیف کے چیخ مارتے ہوئے وہیں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے تھے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سربیا کی باسکٹ بال فیڈریشن نے منگل کو باضابطہ اعلان کیا کہ اس واقعے میں انکے کھلاڑی بوریسا سیمانک اپنا ایک گردہ کھو چکے ہیں اور منیلا میں گزشتہ اتوار کو آپریشن کے بعد انکا ناکارہ ہونے والا گردہ نکال دیا گیا ہے۔

 

پیر کو ٹیم کی پریکٹس کے بعد سربیا کے فارورڈ نکولا ملوٹینوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعے نے سربیا کی ٹیم کو بہت زیادہ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم اس کھیل کے بعد سوئے نہیں تھے۔ یہ واقعی ہر ایک کے لئے ایک مشکل لمحہ تھا۔ مجھے امید ہے کہ دنیا میں کسی کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ ہم سیمانک کے لیے دعا کر رہے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائے۔

دوسری جانب اس واقعے کے بعد جنوبی سوڈان کے کھلاڑی نونی اوموٹ نے اپنی فیڈریشن کے توسط سے جاری بیان میں سیمانک کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی اور کھیل کے میدان میں واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔

جنوبی سوڈان باسکٹ بال فیڈریشن کی ساری صورتحال پر ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اوموٹ کو اس واقعے کے بعد ہراسانی اور نسل پرستی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ باسکٹ بال لوگوں کو یکجا کرنے والا کھیل ہے جس کو تعصب کے آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں