پی ایس ایل 10 میں فاتحانہ آغاز کے بعد لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے پیڈل گیم کا رخ کیا اور خوب لطف اٹھایا۔
پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ فتح سے مسرور کھلاڑیوں نے اس بڑی جیت کے بعد گیم نائٹ منائی۔
شاندار فتح کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنز، ٹم سائفرٹ، ڈائریکٹر ٹیم حیدر اظہر سمیت تمام کھلاڑیوں نے پیڈل کورٹ کا رخ کیا۔
کھلاڑیوں نے کرکٹ کے میدان کے بعد جم کر پیڈل کورٹ میں بھی اپنی مہارت دکھائی اور خوبصورت سروسز کیں۔ کرکٹرز نے پیڈل گیم سے بھرپور انجوائے کیا۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز نے تفریح اور مسرتوں سے بھرپور ان لمحات کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔
صارفین نہ صرف کراچی کنگز کے پیڈل گیم میں صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں بلکہ وہ پی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز پر کے کے کو مبارکباد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اسی اسپرٹ کے ساتھ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 235 رنز کا ہدف چار گیندیں قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا اور پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔
اسی میچ میں کراچی کنگز کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے 60 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا