تازہ ترین

شدید بارش کے باعث ایئرپورٹ پانی سے بھر گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں طوفانی بارش سے تباہی کاسلسلہ جاری ہے،  گجرات میں شدید بارش کے باعث ایئرپورٹ پانی سے بھر گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں بارش نے تباہی مچادی ہے مسلسل ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں پانی سے بھر گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تمام نشیبی علاقے زیر آب گئے جبکہ احمد آباد کے پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے سمیت ایئر پورٹ کوریڈور میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایئر پورٹ سے پانی کو خصوصی چینلز سے ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروازوں کی آمد و رفت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہماچل پردیش، گجرات، اترآکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں بارشوں کے باعث آنے والا سیلاب درجنوں مویشی بہا لے گیا، فصلیں بھی تباہ کردیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -