پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ویڈیو: ’صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی کوشش‘ محل پر ڈرون حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

روسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے صدارتی محل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق کریملن پر ہونے والے ڈرون حملے میں صدرپیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ڈرون حملے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن محفوظ رہے ہیں اور عمارت کے کسی حصے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

کریملن نے خبردار کیا ہے کہ روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس حملے کو "دہشت گرد” حملہ سمجھتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے RIA نے رپورٹ کیا کہ کریملن نے ان کارروائیوں کو ایک منصوبہ بند دہشت گردی کی کارروائی اور صدر پر یوم فتح، 9 مئی کی پریڈ کے موقع پر قاتلانہ حملے کے طور پر سمجھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں