بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعودی تاجر تقریر کے دوران انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مصر میں ایک کانفرنس کے دوران تقریر کرتے ہوئے سعودی تاجر انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی تاجر محمد القحطانی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب افریقی کانفرنس میں تقریر کررہے تھے کہ اچانک بیہوش ہو کر گر گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تقریر کے دوران گرے اور بیہوش ہونے کے کچھ دیر بعد ہی دار فانی سے کوچ کرگئے۔

القحطانی السلام ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین تھے اور خیر سگالی سفیر کے طور پر کئی اعزازی عہدوں پر فائز رہے۔

سعودی تاجر کی اچانک موت کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں