پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا ، کیس کافیصلہ 20 اگست کو محفوظ کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائےگا، فیصلہ صبح 9.30 بجے سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کافیصلہ 20 اگست کو محفوظ کیا تھا، کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے جج کو بتایا تھا کہ مریم نواز نے ویڈیو سے لا تعلقی کا اظہار کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف نے کہا کہ مریم نے پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل ویڈیو کا بتایا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا ہمیں غرض اپنے جج سے ہے جس پر الزامات آئے اور جج نے ویڈیو تسلیم بھی کی۔

مزید پڑھیں :  سپریم کورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا

اس سے قبل سماعت میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر اندھیرےمیں چھلانگ نہیں لگائیں گے،جج ارشدملک کے معاملے کونظراندازنہیں کریں گے اور جج کے ضابطے پر تو خود فیصلہ کریں۔

واضح رہے مریم نواز پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں ، جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی اورناانصافی ہوئی۔

بعد ازاں جج ارشدملک نے کہا تھا ان کےخلاف پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے اور انھیں بلاوجہ بدنام کیا جارہا ہے، حلفیہ کہتا ہوں میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، ویڈیو کوایڈٹ کرکےچلایا گیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں