اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسکول بس اور وین میں خوفناک تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اسکول بس اور سیاحوں کی وین کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقے کنیا کمار ی کے قریب اسکول بس اور سیاحوں کی وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد شدید چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا بتانا ہے کہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین اچانک ہی اسکول بس سے جاٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں