بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر و ہوسٹ کرن جوہر کو روسٹ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کرن جوہر انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز 2024 کے 24ویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے، اسی سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اداکار شاہ رخ فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ڈائریکٹر کی ٹانگ کھینچتے ہوئے نظر آئے۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلمیں بنانے سے زیادہ چیٹ شوز اور ایوارڈز کی میزبانی کرنے پر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان نے کہاکہ مجھے کرن نے کہا وہ ہوسٹنگ کی ریہرسل نہیں کریں گے، کیوں کہ وہ عموماً ہوسٹنگ کرتا رہتا ہے، چیٹ شو بھی ہوسٹ کرتا ہے اس لیے اسے ریہرسل کی ضرورت نہیں۔
جس پر شاہ رخ خان نے کرن جوہر کے سامنے کہا کہ ’ فلم بھی بنا میرے بھائی، کتنا ہوسٹ کرتا رہے گا، جس پر کرن جوہر شرمندہ ہوگئے اور کہا کہ جلد ہی فلمیں بھی بناؤ گا۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے آئیفا ایواڈز کے 24ویں ایڈیشن کی میزبانی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا آئیفا بھارتی سنیما کا ایک جشن ہے جو پوری دنیا میں گونجتا ہے، سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا حیرت انگیز رہا ہے میں آئیفا کی توانائی، جذبہ اور شان و شوکت کو ایک بار پھر زندہ کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔