اشتہار

ویڈیو: شازیہ مری کو وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے وفاقی وزیر شازیہ مری کو روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں شرکت کیلئے آئی شازیہ مری سے عملے نے موبائل طلب کیا تو انہوں نے دینے سے منع کر دیا۔

شازیہ مری کی جانب سے ذاتی موبائل دینے سے انکار پر عملے نے انہیں اجلاس میں جانےسے روک دیا۔ شازیہ مری وفاقی کابینہ کےاجلاس میں شرکت کیے بغیر واپس چلی گئیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شازیہ مری اور عملے کے درمیان بات چیت ہوئی اور ان کے لیے دروازہ نہیں کھولا گیا۔

شازیہ مری نے جاتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعظم کو میری حاضری کے حوالے سے آگاہ کر دیں اور بتادیں کہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچی لیکن اندر جانے نہیں دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں