بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

جہاز سے چھلانگ لگاتے ہی اسکائی ڈائیور کے ساتھ کیا عجیب واقعہ ہوا؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسکائی ڈائیونگ بہت سے مہم جو لوگوں کا شوق ہے لیکن ایک اسکائی ڈائیور کے لیے ایک بار یہ شوق کافی دلچسپ اور مہنگا ثابت ہوا۔

زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگا کر زمین تک کا پیراشوٹ میں سفر کرنا بہت سارے مہم جو لوگوں کا شوق ہے اور کبھی کبھار اسکائی ڈائیور اس مہم جوئی کے دوران اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

تاہم حال ہی میں ایک اسکائی ڈائیور کے ساتھ زمین سے 14 ہزار فٹ بلندی پر ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ بھی حیران ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق 37 سالہ کیسی فلے نامی تجربہ کار اسکائی ڈائیور جو اس سے قبل کئی بار ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا چکے ہیں تاہم اس بار جب انہوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی تو ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوا، جو اس سے قبل کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔

کیسی فلے نے جیسے ہی جہاز سے چھلانگ لگائی تو ان کے ٹراؤزر کی جیب سے موبائل فون نکل گیا۔ تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب وہ زمین پر اترے تو 14 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود وہ انہیں بالکل درست حالت میں مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے تو وہ اپنی جیب میں سے موبائل گر جانے سے لاعلم تھے۔ تاہم جب زمین پر اترنے کے بعد انہوں نے موبائل فون نکالنے کے لیے جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہاں فون نہیں تھا۔

کیسی فلے نے اس بارے میں جہاز میں موجود دیگر لوگوں سے معلوم کیا اور پھر ایک ایپ کے ذریعہ اپنا فون اس جگہ سے چار میل دور جنگل میں ٹریک کیا جہاں وہ اسکائی ڈائیونگ کے بعد اترے تھے۔

وہ جب وہاں پہنچے تو انہیں اپنا فون بالکل درست حالت میں ملا، جس کو دیکھ کر وہ بھی حیران رہ گئے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں