جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ویڈیو: ٹول پلازہ پر ایمبولینس کو خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹول پلازہ پر ایمبولینس خوفناک حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں ایمبولینس کو ٹول پلازہ پرخوفناک حادثہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

خوفناک حادثے کے نتیجے میں مریض سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ضلع اودوبی میں ایمبولیس بے قابو ہوکر ٹول پلازہ پر بنے بوتھ سے ٹکرا گئی، ایمبولینس میں مریض اور دو تیمار دار موجود تھے۔

ویڈیو میں ٹول پلازہ کے سیکیورٹی گارڈز اور ملازمین کو رکاوٹیں ہٹاتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ایمبولینس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بوتھ سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری سے ٹول بوتھ سے ٹکرانے کے باعث ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں مریض، دونوں تیمادار اور ٹول پلازہ کا ایک ملازم ہلاک ہوا جبکہ ایمبولینس ڈرائیور زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت منجو ناتھ مادیو، لوکیش نائکا، جیوتی نائکا اور گنجانا لکشمن نائکا کے طور پر ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں