بھارت میں تیز رفتار کار نے بزرگ شہری اور خاتون کو روند ڈالا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار بزرگ شخص کو ٹکر ماری اور خاتون کو بھی روند ڈالا۔
لیلاوتی نامی خاتون گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی اور حادثے کے وقت وہ کام پر جارہی تھی۔
حادثے میں زخمی ہونے والی گھریلو ملازمہ کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
کار کے ڈرائیور کی شناخت ادھم کمار کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خوفناک حادثے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار نے پہلے موٹر سائیکل بزرگ شہری کو ٹکر ماری جیسے ہی خاتون پلٹ کر دیکھتی ہے تو اسے بچنے کا موقع نہیں ملتا اور کار سوار اسے روندتے ہوئے لے جاتا ہے۔
#Coimbatore பூ மார்க்கெட் பகுதியில் சாலையில் நடந்து சென்ற லீலாவதி என்பவர் மீது அதிவேகமாக வந்த கார் மோதும் #accident #cctv @news7tamil @tnpoliceoffl @Cbe_Dist_Police @policecbecity pic.twitter.com/L6xxi2PwPD
— SUBRAMANIAN.R (@subukarthiK_jou) October 4, 2023