ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالے اسٹیڈیم کا افتتاح، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 9 جون کو میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کی امریکا میں میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک مین شیڈول ہے جس کی میزبانی کرنے والے ناسا کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچے۔ جن میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

اسٹیڈیم آنے والی کھیلوں کی لیجنڈ شخصیات نے بیٹ پر دستخط کیے اور اس دستخط شدہ یادگاری بیٹ کو ٹورنامنٹ کے دوران گراؤنڈ پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

 

اس موقع پر سابق کرکٹرز، ایتھلیٹس نے اظہار خیال بھی کیا۔ سابق قومی کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محض 90 روز میں اسٹیڈیم تعمیر کرنا حیران کن ہے۔ اس اسٹیڈیم میں شائقین کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

 

اسٹیڈیم کے افتتاح کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے جس کو شائقین کرکٹ سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم، پاک بھارت میچ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں