تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کورونا ایس او پیز کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرل

کون کہتا ہے کہ ڈاکو کورونا سے خوف زدہ نہیں؟ مہلک وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے بھارت میں ڈاکوؤں نے پورے کورونا پروٹول کے ساتھ جیولری کی دکان لوٹ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات ریاست اترپردیش کے علاقے علی گڑھ میں پیش آئی جہاں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے بے خوف و خطر جیولری شاپ لوٹ لی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر تین ڈاکو ماسک لگائے جیولری شاپ میں داخل ہوئے اور ہینڈ سینٹیائرز کرنے کے بعد اسلحہ نکال لیا۔

ڈاکوؤں نے منٹوں میں ہی سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جس کی مالیت 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی شناخت کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت فیس ماسک کی آڑ میں ڈکیتی اور راہزنی کی واردتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ماسک کی وجہ سے چہرہ چھپنے سے ملزمان کی شناخت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -