امریکی صدر کو یو اے ای کے دورے کے موقع پر مقامی سطح پر تیار کردہ دنیا کا اعلیٰ ترین تیل کے ایک قطرے کا تحفہ دیا تو ٹرمپ نے شکوہ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران سعودی عرب اور قطر کے بعد اب یو اے ای کے دورے کے موقع پر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجاہر نے ڈر ٹرمپ کو ایک انتہائی خوبصورت پیکنگ میں تیل کی شیشی دی اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ مقامی طور پر تیار کردہ دنیا کا اعلیٰ ترین معیار کا تیل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ٹرمپ نے شکوہ کیا یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے لیکن انہیں اس کا صرف ایک قطرہ دیا گیا ہے۔ جس پر میں خوش نہیں ہوں۔
اس پر ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر سلطان الجاہر نے امریکی صدر کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے، جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے لیکن ٹرمپ کا شکوہ اپنی جگہ برقرار رہا۔
“The highest quality oil there is on the planet and they only gave me a drop of it…so I’m not thrilled!” pic.twitter.com/84U8vTMbUU
— Margo Martin (@MargoMartin47) May 16, 2025
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب اور قطر کے ساتھ بلین ڈالرز کے کاروباری معاہدے کیے جب کہ انہیں امیر قطر کی جانب سے پرتعیش طیارہ بھی تحفے میں دیا گیا ہے۔