منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ترکیہ میں مسافر بس جھیل میں جاگری

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوکر جھیل میں جاگری۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صوبے ملاطیہ میں بلدیہ ملازمین کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوکر جھیل میں جاگری۔

بس کے جھیل میں گرنے کا ہولناک منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے مسافروں کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگادی، حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں