بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

دو چاند نظر آنے کی گتھی سلجھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں آسمان پر دو چاند نظر آنے کا معمہ حل ہوگیا جس کے بعد اس حوالے سے پھیلتی افواہیں دم توڑ گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی انتظامیہ نے ہی نئی ٹیکنالوجی کے تحت آسمان پر دو چاند دکھائے تھے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی میں آسمان پر دو چاند نظر آنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

آسمان پر دو چاند دکھانے کے لیے انتظامیہ نے ملک میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 100 میٹر کی دیوقامت دو کرینوں اور 40 میٹر اسکرین کی مدد سے زمین اور مریخ کے چاند کی نمائندگی کرتے دو چاند آسمان پر ظاہر کیے۔

رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے تاریخ خلائی مشن ’ہوپ‘ کی خوشی منانا اور عوام کو اس مشن کی آگاہی دینا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ’ہوپ‘ آج مریخ کے مدار میں داخل ہوکر وہاں سے سیارے سے متعلق معلومات بھیجے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں یو اے ای، امریکا اور چین نے خلائی مشن ایسے وقت پر روانہ کیے تھے جب سیارہ مریخ زمین کے بہت قریب ہوتا ہے۔

مشن کامیاب ہونے پر متحدہ عرب امارات مریخ تک پہنچنے والا پانچواں ملک ہوگا جبکہ یو اے ای کے بعد چین مریخ تک پہنچنے والا چھٹا ملک ہوگا۔

ہوپ مشن اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد 687 دن تک مریخ کے مدار میں گردش کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں