اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

یو اے ای: اب گاڑیوں میں انسان نہیں روبوٹ ایندھن بھریں گے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کے لیے فلنگ اسٹیشن پر اے آئی روبوٹ نصب کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں روبوٹک فیولنگ آرم متعارف کرایا گیا ہے جو اب فلنگ اسٹیشن پر انسانوں کی جگہ فرائض انجام دے گا اور گاڑیوں میں ایندھن بھرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی، جس کا مظاہرہ ADNOC کے الریم جزیرے کے پیٹرول اسٹیشن پر کیا گیا، موجودہ عملے کی مدد کے لیے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور انتظار کے اوقات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

- Advertisement -

روبوٹک بازو کمپیوٹر ویژن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور اسے تیز رفتار اور ماحول دوست بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

یہ روبوٹک بازو خودکار نظام کے تحت گاڑیوں میں ری فیولنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جو سینسرز اور کیمروں کی مدد سے گاڑی کی طرف بڑھتا ہے، ایندھن کے ٹینک کی ٹوپی کو کھولتا ہے اور کار کو بھرنے کے لیے نوزل کی سمت کو درست کرتا  ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں