ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

ویڈیو: دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اڑان بھرنے سے قبل دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 جون کو ہنوئی کے نوئی بائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویتنام ایئر لائن کے دو طیارے ٹیکسی کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے.

تصادم دے طیاروں کو نقصان پہنچا جنہیں فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔

Accident in Hanoi, Vietnam: B787 wing crashed with A321 rudder : r/aviation

واقعے کے نتیجے میں پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا اور سیکڑوں مسافر رُل گئے۔

شمالی ہوائی اڈے اتھارٹی نے کہا کہ بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر (VN-A863) نے ایک اسٹیشنری ایئربس A321 (VN-A338) کی ٹیل کو کلپ کر دیا، جو Dien Bien کے لیے روانگی کا انتظار کر رہا تھا۔

دونوں پروازوں کے تمام 386 مسافر محفوظ رہے۔ انہیں ٹرمینل T1 پر واپس بھیج دیا گیا اور ویتنام ایئر لائنز نے متبادل پروازوں کا انتظام کیا۔

ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ایئربس مقررہ ہولڈنگ پوائنٹ سے کم ہو کر رک گیا جو ممکنہ طور پر اس واقعے میں اہم وجہ بنی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں