نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے بوڑھی ماں کو اس فریضے کی ادائیگی کے لیے اس کی بیٹی اپنے کاندھوں پر اٹھا کر مسجد نبوی ﷺ لاتی ہے۔
نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے جو ہر بالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔ مسجد نبوی ﷺ دنیا کی دوسری مقدس ترین مسجد ہے جہاں ایک نماز کی ادائیگی کا ثواب 50 ہزار نمازوں کے برابر ہے۔ سوشل میڈیا پر اسی تناظر میں روح پرور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی انتہائی بوڑھی ماں کو نماز کی ادائیگی کے لیے اپنے کاندھوں پر اٹھا کر مسجد نبوی ﷺ لا رہی ہے۔
— حمزة (@hamza7674522671) August 16, 2023
سوشل میڈیا پر یہ دل آویز ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور صارفین بیٹی کی اس خدمت کو سراہ رہے ہیں۔
اکثر صارفین نے اس ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹی اپنی ماں کا حق ادا کر رہی ہے اور یہی ہمارے دین ومعاشرے کی پہچان ہے۔