نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون نے چلتے پھرتے موٹرسائیکل کو آگ لگادی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ جمعہ کی صبح جنوب مشرقی دہلی سے پیش آیا منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو دیکھا گیا کہ وہ پہلے موٹرسائیکل کی پیٹرول لائن منقطع کرتی ہے اور جب پیٹرول زمین پر پھیل گیا تو موٹر سائیکل کو ماچس جلا کر آگ لگا دیتی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب خاتون نے دوسری موٹر سائیکل کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کی اس انتہائی اقدام کے پیچھے کیا وجہ تھی۔
تاہم پولیس خاتون سے اس کی شناخت کررہی ہے اور پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔