اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

غسل کعبہ کی پروقار تقریب، ویڈیوز دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں آج نماز فجر کے بعد غسل کعبہ کی سالانہ روح پرور تقریب ہوئی گورنر مکہ ودیگر حکام نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں سالانہ روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا جس میں آپ زم زم اور عرق گلاب کے ساتھ اعلیٰ ترین خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا۔

 

- Advertisement -

سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جس کے بعد خانہ کعبہ کو خالص عود، عرق گلاب اور بخور سے معطر کیا گیا۔

 

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے حاصل کی۔

 

غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سیکیورٹی فورسز نے حفاطتی حصار قائم رکھا۔

واضح رہے کہ سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ہر سال محرم الحرام کی 15 تاریخ کو خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو غسل دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں