ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’سب کہتے ہیں تمیز سے بات کرو‘: ودیا بالن کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی دلچسپ انسٹا گرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ودیا بالن نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پوچھتی ہیں کہ ’آپ کے پاس تمیز کا نمبر ہے کیا؟‘ سامنے سے جواب ملتا ہے کہ ’تمیز کا نمبر۔۔ نہیں تو۔‘

اس پر ودیا بالن معصومیت سے کہتی ہیں: ’سب کہتے ہیں تمیز سے بات کرو۔‘ اداکارہ کی ویڈیو پر مداح اور دیگر شوبز اسٹار مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

- Advertisement -

ودیا بالن کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈرٹی پکچر‘ میں ’ریشما‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا۔

مذکورہ فلم میں بہترین اداکاری کے لیے انہیں ’فلم فیئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں