اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

ودیا بالن نے ’خفیہ بیٹی‘ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے ’خفیہ بیٹی‘ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کی خفیہ بیٹی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب ایئرپورٹ پر ان کی ایک بچی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم اب ان خبروں پر اداکارہ کا ردعمل آگیا ہے۔

پاپا رازی (فوٹو گرافر) نے ویڈیو کے کیپشن میں بچی کو ودیا بالن کی بیٹی قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ سے جب اس سے متعلق رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ میری بیٹی نہیں میں اس کی خالہ ہوں اور وہ بھانجی یعنی بہن کی بیٹی ہیں۔

ودیا بالن نے کہا کہ میری بہن کے جڑواں بچے ایرا اور روحان ہیں اور میرے ساتھ ویڈیو میں جس بچی کو دیکھا گیا وہ ایرا تھی جسے سب نے میری بیٹی بنا دیا۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر ودیا بالن کو آخری بار فلم ’نیت‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہیں نے ’جاسوس‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ودیا بالن کی آنے والی فلم ’لوورز‘ ہے جس میں ان کے ہمراہ ایلیانا ڈی کروز اوور پراتک گاندھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں