ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ودیا بالن فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر بھکارن کیوں بنیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے ماضی میں فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر بھکارن بننے کا انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن طویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپسی آ رہی ہیں۔ بہت جلد وہ فلم ’نیت‘ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ فلم کی تشہیر کیلیے اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس کے کافی چرچے ہیں۔

انٹرویو میں ودیا بالن نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بسکٹ کا ایک اضافی پیکٹ جیتنے کیلیے بھکارن ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

ودیا بالن نے بتایا کہ ماضی میں انڈین میوزک نامی ایک گروپ تھا جو وہ ہر سال موسیقی کے کنسرٹس کا اہتمام کرتا تھا، میں نے اس کے تیسرے کنسرٹ میں بطور رضاکار فرائض انجام دیے، ہمارا کام چیزوں کو ترتیب دینا تھا، کنسرٹ سے فارغ ہوکر پوری ٹیم چہل قدمی کیلیے جاتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ مجھے چیلنج دیا گیا کہ کافی شاپ پر جا کر دروازہ کھٹکھٹاؤ اور کھانا مانگو، میں نے مسلسل دروازہ کھٹکھٹایا جس سے شاپ کے بیٹھے لوگ چڑنے لگے، دستک دیتے ہوئے میں کہہ رہی تھی کہ ’مجھے بہت بھوک لگی ہے، میں نے کل سے کچھ نہیں کھایا، پلیز مجھے کچھ دو دے،‘ تھوڑی دیر بعد میرے دوست شرمندہ ہونے لگے، وہ ہار مان گئے اور میں جیت گئی۔

ودیا بالن نے بتایا کہ شرط بسکٹ کے ایک پیکٹ کی تھی، ہمارے پاس بہت سارے پیکٹس تھے، مگر بات یہ تھی کہ اگر میں کافی شاپ کے باہر بھکاری بنوں گی تو مجھے ایک اضافی پیکٹ ملے گا، اور بالآخر مجھے مل گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں