بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے مداحوں کو اپنا فون نمبر بتا دیا، ان کے دلچسپ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’ڈرٹی پکچر‘ کی اداکارہ نے ایک پیروڈی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ لپسنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
ودیا بالن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’لکھو میرا نمبر‘ اور مزاحیہ انداز میں اپنا فون نمبر بتانے لگیں۔
انھوں نے کہا کہ جن جن لوگوں کو میرا نمبر چاہیے تھا لکھو میرا نمبر، چھیانوے، چورانوے، ڈھلان وے، فلان وے، ڈھمکان وے، کرو کال جلدی کرو میں نے فون ہاتھ میں لے رکھا ہے۔
ان کی اس مزاحیہ ویڈیو سے مداح کافی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں اور کمنٹس میں دلچسپ خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک خاتون نے لکھا کہ ’میں آپ کو ابھی ہی کال کرتی ہوں‘۔ ایک صارف نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ زبردست ہیں۔‘
واضح رہے کہ ودیا آخری بار 2023 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ’نبیت‘ میں نظر آئی تھیں، جس میں انھوں نے ایک سی بی آئی آفیسر کا کردار ادا کیا تھا۔