ویتنام میں پہاڑوں کی بلندی پر شیشے سے بنا سب سے لمبا پل عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا، یہ پل اتنا مظبوط ہے کہ ساڑھے چار سو سے زائد افراد اس پر چہل قدمی کرسکتے ہیں۔
ویتنام کے سون لا صوبے کے موک چاؤ ضلع میں اونچے پہاڑوں کی بلندی پر سب سے لمبا شیشے کا پل تعمیر کرکے عام عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے۔
ویتنام حکومت نے جمعہ کے روز ان سیاحوں کے لیے ایک نئی سہولت اور کشش کا آغاز کیا ہے جو اونچائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ سون لا صوبہ کے شمال مغرب میں ایک سرسبز جنگل کے اوپر 150 میٹر (490 فٹ) پر معلق شیشے والا پل کھول دیا گیا۔
VIDEO: Don't look down! Vietnam launches a new attraction for tourists with a head for heights, with the opening of a glass-bottomed bridge suspended 150 metres (490 feet) above a lush jungle pic.twitter.com/OjYHoG0gxk
— AFP News Agency (@AFP) May 1, 2022
فرانسیسی ساختہ ٹمپرڈ شیشے سے بنے اس حیرت انگیر پل کا نام بیچ لانگ رکھا گیا ہے جس کا ترجمہ "وائٹ ڈریگن” ہے۔ یہ پل نیچے گھاٹی میں ہریالی کا ایک خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔
اونچائی پر موجود اس پل کے اوپر چلتے ہوئے آپ کے قدموں تلے صرف موٹا شیشہ ہوتا ہے جس کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ہزاروں فٹ نیچے کا منظر صاف نظر آتا ہے۔
پل کا فرش بنانے کے لیے فرانسیسی ساختہ ٹمپرڈ گلاس استعمال کیا گیا ہے اور یہ اتنا مضبوط ہے کہ ایک وقت میں 450 لوگ اس پر چل کر جاسکتے ہیں اور نیچے نظر آنے والی ہریالی کا شاندار نظارہ دیکھ کر محظوظ ہو سکتے ہیں۔