تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

تھائی لینڈ سے بھارت بیوی سے ملنے جانے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟

بنکاک: ویتنامی شوہر دو سال تک بیوی سے ملاقات نہ ہونے پر تھائی لینڈ سے بھارت پہنچنے پر مشکل میں پھنس گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والے ہو ہوانگ نامی شخص نے پانچ مارچ کو بھارت میں موجود بیوی سے ملنے کے لیے تھائی لینڈ سے تقریباً 2 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے لیے چھوٹی سی پلاسٹک کی کشتی میں بھارت جانے کی ٹھانی لیکن بدقسمتی سے وہ سمندر میں راستہ بھٹک گیا۔

ماہی گیروں کی ایک کشتی نے بدھ کے روز 37 سالہ شخص کو تھائی لینڈ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور سمیلان جزائر کے قریب دیکھا اور بحریہ کے میری ٹائم سکیورٹی یونٹ سے رابطہ کیا جس نے اسے بچا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 37سالہ ہو ہوانگ ہنگ صرف نوڈلز اور پانی لیکر بھارت کیلئے روانہ ہواتھا جبکہ اس کے پاس نقشے ، نیوی گیشن ڈیوائس اور جی پی ایس موجود نہیں تھا۔

ہنگ ابتدائی طور پر بنکاک گیا تھا لیکن اسے معلوم ہوا کہ بغیر ویزا کے وہ بھارت کا سفر نہیں کر سکتا،اس لیے اس نے کشتی کی مدد سے جانے کا فیصلہ کیا۔

میری ٹائم سکیورٹی یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ویتنام کے سفارت خانے کے ساتھ بھارتی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ہنگ نے حکام کو بتایا کہ وہ ممبئی میں کام کرنے والی اپنی بیوی سے کورونا کی سفری پابندی کی وجہ سے 2 سال بعد ملنے کیلئے جارہا تھا۔

Comments