جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

وجے دیوراکونڈا کا ’لائیگر‘ کی ناکامی پر 6 کروڑ ادا کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: وجے دیوراکونڈا نے ’لائیگر‘ کی ناکامی پر فلمسازوں کو 6 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’لائیگر‘ 25 اگست کو ریلیز ہوئی جس میں آننیا پانڈے اور وجے دیوراکونڈا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلمسازوں کی توقعات تھیں کہ فلم اچھا بزنس کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

’لائیگر‘ نے اب تک مجموعی طور پر صرف تقریباً 18 کروڑ روپے کے لگ بھگ بزنس کیا ہے۔ اس سے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ’لائیگر‘ میں آننیا غیر متاثر کُن اداکاری کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں

فلموں کے حوالے سے مشہور صفِ اول کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ پر ’لائیگر‘ سب سے زیادہ ناپسندیدہ فلم بنی۔ یہ عامر خان کی’لال سنگھ چڈھا‘ کا مقابلہ بھی نہ کر سکی جو بھارت میں بُری طرح فلاپ ہوچکی ہے۔

’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریٹنگ پانچ، اکشے کمار کی ’رکشہ بندھن‘ 4 اعشاریہ 6 اور تاپیسی پنو کی ’دوبارہ ‘ کی 2 اعشاریہ 9 ہے۔ ان کے برعکس ’لائیگر‘ کی ریٹنگ صرف 1 اعشاریہ 9 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں