تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ون ڈے کرکٹ میں 507 رنز کا ہدف

بھارت کے ڈومیسٹک میچ میں تمل ناڈو کی ٹیم نے حریف ٹیم کو 507 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

 بھارت میں کھیلی جانے والی وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں تمل ناڈو کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے جس کے تعاقب میں اروناچل پردیش کی ٹیم 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انہیں 435 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تمل ناڈو کے جگدیشن اور سائی سدرشن کے درمیان پہلی وکٹ کی ریکارڈ 416 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ این جگدیشن نے 277 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ سائی سدرشن 154 رنز بنائے۔

as

جگدیشن نے 141 گیندوں پر 25 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد سے 277 رنز بنائے۔

اروناچل پردیش کے کپتان کامشا یانگفو 17 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کے 8 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

as

تمل ناڈو کی جانب سے ایم سدھارت نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رگھوپتی اور ایم محمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -