تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

90 ارب روپے کا فراڈ کرنے والا بھارتی تاجر دیوالیہ قرار

لندن: برطانوی عدالت نے 9 ہزار کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے بھارت کے مفرور تاجر وجے مالیا کو دیوالیہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی عدالت نے پیر کے روز بھارت کے بینکوں سے قرض لے کر فرار ہونے والے تاجر کو دیوالیہ قرار دیا، جس کے بعد اُن کے اثاثے ضبط اور پھر نیلام کر کے رقم بینکوں کو ادا کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی عدالت کے جج مائیکل بریگز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سربراہی میں 13 بھارتی بینکوں نے لندن کی عدالت میں وجے مالیا کے خلاف درخواست دائر کی‘۔

درخواست میں مالیا کو کنگ فشر ایئر لائنز کو دیئے گئے قرضوں کی وصولی کے لئے دیوالیہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بھارت کے تمام بینکوں نے لندن کی عدالت میں دائر مقدمے کی پیروی کے لیے مشترکہ طور پر وکیل کیا تھا، جس نے سماعت کے دوران مضبوط دلائل اور شواہد پیش کیے۔

واضح رہے کہ مالیا کو قرض دینے والے بینکوں نے رواں ماہ کنگ فشر ایئر لائنز کے شیئر کو فروخت کرکے 7 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ فرار ہونے والے بھارتی تاجر کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی 9000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -