بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکار کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

تامل فلموں کے نامور اداکار اور جوان میں کنگ خان کے ساتھ اداکاری کرنے والے وجے سیتھوپتی نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

اپنی اداکاری کی وجہ سے تامل فلم انڈسٹری کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی الگ شناخت بنانے والے وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکا کردیے ہیں، وجے نے شاہ رخ کی شخصیت اور آواز کو رعب دار قرار دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جب میں نے شاہ رخ کی آواز سنی تو میں ایسی آواز سن کر حیرت زدہ رہ گیا،وہ زبردست داستان گو بھی ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی اداکار کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ صرف شاہ رخ کی آواز نے مجھے حیران کیا بلکہ وہ دماغی لحاظ سے ہر فن مولا ہیں، وہ ایک اسٹار سے زیادہ بڑی شخصیت کے مالک ہیں۔

فلم ’ماسٹر‘ کے اداکار نے کہا کہ کنگ خان کی توانائی کبھی کم نہیں ہوتی ہے، ہم جب شوٹنگ کررہے تھے وہ بیمار تھے لیکن ہمیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ بیمار ہیں، انھوں نے خود بنایا تو مجھے پتاچلا۔

خیال رہے کہ وجے سیتھو پتی بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فرضی نامی ویب سیریز میں وہ شاہد کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں