جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کی جوڑی حقیقیت میں ہم سفر بنتے بنتے رہ گئی، گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان بریک اپ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے نے دو سال ڈیٹنگ کے بعد باہمی رضا مندی سے بطور لَو برڈز نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اداکار اور اداکار نے رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے، اب ان کی علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے رپورٹس منظر عام پر آگئی ہیں۔

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے علیحدگی اختیار کر لی

روزنامہ سیاست کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے کے درمیان اختلافات ان کے مستقبل خاص طور پر شادی کے حوالے سے مختلف خیالات کی وجہ سے شروع ہوئے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ تمنا جلد شادی کرکے سیٹل ہونے کی خواہش مند تھیں لیکن وجے ورما فی الحال اس کے حق میں نہیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی وجہ سے دونوں میں اکثر لڑائی کی وجہ بنتی جب کہ اب اداکار جوڑے میں باقاعدہ علیحدگی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب بریک کے بعد تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2022 میں ایک دوسرے سے تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی، انہیں پہلی بار بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں