بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے۔
بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے حال ہی پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بابر اعظم کی حمایت کی۔
شو میں صحافی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر بابر اعظم کا تعلق بھارت سے ہوتا تو کیا ان پر وہاں بھی اسی طرح تنقید کی جاتی جیسے پاکستان میں ہو رہی ہے؟
وکرانت نے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی، روہت شرما اور دھونی سب پر ایسا وقت آیا جب ان کی پرفارمنس خراب ہوئی اور انہوں نے بھی رنز نہیں بنائے تھے۔
بھارتی صحافی نے کہا کہ لیکن اُنہیں لوگوں نے ماں بہن کی گالیاں نہیں دیں بلکہ صرف ان کی خراب پرفارمنس پر تنقید کی گئی کہ بھی اس میچ میں رنز نہیں بنائے۔
’سرفراز احمد کا صفایا کرکے بابر اعظم کو کپتان بنا کر تھوپا گیا‘
بھارتی صحافی نے کہا کہ میں پاکستانی میڈیا کی بات نہیں کروں گا کیونکہ یہاں بہت اچھی گفتگو چل رہی ہوتی ہے لیکن ڈیجیٹل میڈیا پر ناجائز تنقید کی جاتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم کوئی چور یا ڈاکو ہے کیا جو لوگ اُنہیں اس طرح گالیاں دے رہے ہیں۔
وکرانت گپتا نے کہا کہ بابر اعظم کی غلطی یہ ہے کہ اُنہوں نے کپتانی کا لالچ کیا، جب ایک بار ٹیم کی کپتانی ان کے ہاتھ سے گئی تو اُنہیں 4 مہنے کے بعد کپتانی واپس نہیں لینی چاہیے تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم تنقید کو برداشت نہیں کر پا رہے اور ذہنی دباؤ میں ہیں، ویرات کوہلی پر بھی برا وقت آیا لیکن وہ اس وقت سے جلدی باہر نکل گئے۔