آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں جیسے ہی بھارت کی شکست کے آثار واضح ہوئے، وکرانت گپتا نے میزبانی سائیڈ کی غلطیوں کی نشاندہی کردی۔
معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا عالمی کپ فائنل میچ کے دوران ہی اپنی ٹوئٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے فائنل جیسے میچ میں 40 رنز کم اسکور کیے۔ بھارت نے جب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اتنا کم اسکور بنایا تھا وہ اسی وقت میچ ہار گیا تھا۔
وکرانت نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’سچ پوچھیں تو بھارت اسی وقت ہار گیا تھا جب اس نے صرف 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے کم از کم 40 رنز کم بنائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آسٹریلیا کے 47 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے تو شاید امید کی ایک کرن جاگی تھی لیکن آسٹریلیا جانتا تھا کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے سے صرف ایک پارٹنرشپ کی دوری پر ہے۔
To be honest India lost when they could manage just 240 – at least 40 runs too short. At 47-3 there may have been a sliver of hope but Australia knew they were just one partnership away from winning the World Cup #INDvAUS #INDvAUSFinal #WorldCup2023
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) November 19, 2023
واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے تھے۔
میچ میں ایک مرحلے پر کینگروز کے تین کھلاڑی محض 47 رنز کے اسکور پر پویلی لوٹ گئے تھے لیکن پھر ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشن سنچری شاندار سنچری شراکت کے ذریعے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔