منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سیزفائر کی خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب، شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پھر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے، گزشتہ روز بھی بلااشتعال فائرنگ سے چھ شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ایل اوسی پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 6 شہری زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 6 شہری زخمی

پاکستان نے کہا کہ بھارت مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دفترخارجہ میں بھارتی سینئرسفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح رہے 30 اپریل کو بھی بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس میں لانس نائیک سمیت خاتون اور بچی شہید ہوگئی تھیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید جبکہ 10سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں