The news is by your side.

Advertisement

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، لاہور میں درجنوں دکانیں سیل

لاہور : ضلعی انتطامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اچھرہ مارکیٹ سمیت کئی بازاروں میں متعدد دکانیں سیل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے کیسز میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بے تحاشہ ہوا ہے جبکہ ہلاکتیں بھی بڑھ گئی ہے جس میں بیشتر افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اس کے باوجود صوبائی دارالحکومت کے بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے اچھرہ مارکیٹ میں 27 دکانوں کو سیل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شلیمار میں 28 دکانوں کو سیل کیا اور 46 ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 25 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینٹ میں 19 دکانوں کو سیل کردیا گیا اور ایک ایف آئی بھی درج کی گئی جبکہ 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

خیال رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب سے تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں