بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عدالتی فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی: متحدہ اپوزیشن کی مقابلے کیلئے جوابی حکمت عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی کے پیش نظر مقابلے کیلئے جوابی حکمت عملی تیار کرلی جبکہ سیکریٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکریٹری کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی پر متحدہ اپوزیشن نے مقابلے کیلئے جوابی حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قانونی ٹیم سے مشاورت کرکے مختلف نکات پر لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن نے سیکریٹری قومی اسمبلی ، ایڈیشنل سیکریٹری کو خبردار کرتے ہوئے کہا سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری آئین و عدالت عظمیٰ فیصلے کا احترام کریں۔

ذرائع اپوزیشن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں رخنہ ڈالنے والے آئین اور قانون کے مجرم ہوں گے۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا۔

عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو صبح ساڑھے دس بجے سے پہلے بلا کر جلد از جلد عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں