جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ کا سڑکوں اور دکانوں پر رش پر اظہار برہمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں پر رش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بلا ضرورت کسی کو کہیں جانےکی اجازت نہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ ارکان کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکوں اور دکانوں پر رش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے، بلا ضرورت کسی کو کہیں جانےکی اجازت نہ دی جائے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے اعداوشمارتشویش ناک ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تینوں فیکٹری مالکان سے انڈرٹیکنگ لی گئی ہے،کوئی فیکٹری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرے۔

سندھ میں 14 اپریل کے بعد بھی جزوی لاک ڈاؤن رہے گا، سعید غنی

واضح رہے کہ سندھ میں آج کرونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعد 269 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں