جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایس او پیز کی خلاف ورزی؛ فضائی کمپنیوں کا انتباہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فضائی آپریشن کےدوران کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کرنےپر این سی اوسی نے پاکستانی فضائی کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے سول ایوی ایشن کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

سی اےاے نے کہا ہے کہ مسافروں کےداخلے اور دوران پرواز ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے، فضائی کمپنیاں چیک ان کاؤنٹر پر ماسک فراہم کرنےکی ذمہ دارہوں گی۔

سی اے اے کے مطابق کیبن کریو جہاز میں مسافروں کے ہجوم کی حوصلہ شکنی کرے، پرواز کے مسافروں کی ماسک پہنےتصویر ایئرپورٹ انتظامیہ کو بھجوانا لازم ہوگا۔

اس سے قبل سی اے اے متعدد بار ایس او پیز کے نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے جس میں مسافروں، ایئرلائنز اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یکم ستمبر کو بھی سی اے اے نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی تھی مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں