ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی کا سب سے بڑا شاپنگ مال سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کا سب سے بڑا کلفٹن میں واقع شاپنگ مال سیل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کلفٹن میں واقع شاپنگ مال سیل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کیے، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر 15 افراد پر 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈی سی ضلع جنوبی نے بزرگ شہری کو ماسک نہ ہونے پر ماسک پہنایا اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا، ماسک فراہم کرنے پر بزرگ شہری نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج شام 7 بجے سے شروع ہوگا، متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل مارکیٹس کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں