ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

امریکی اسکول میں حجاب پہنی طالبہ پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے شہر شکاگو میں ایک اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب حجاب پہنی طالبہ کو تشدد کو نشانہ بنادیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکول میں موجود ایک لڑکے نے طالبہ کو سر سے پکڑ کر نیچے زمین پر گرادیا، معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں سعودی عرب کا سفارت خانہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے، کیونکہ طالبہ کا تعلق سعودی عرب سے بتایا گیا ہے جو کہ 2 ماہ سے امریکا میں موجود ہے۔

- Advertisement -

سعودی سفارتخانے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے اور اسکول کی جانب سے اس پر خاص ایکشن نہ لیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مسلم خواتین کے حجاب کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ میں نے اس متعلق حکام کو حکم نامہ جاری کر دیا۔

سدارامیا نے بتایا کہ میں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے فوری اس پابندی کو ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

اقوام متحدہ کی غزہ میں فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ سابق حکومت نے معاشرے کو لباس اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کیا، حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا باضابطہ حکم جلد جاری کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں