ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چین میں طوفانی بارشوں سے متعدد ہلاک ۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں ہونے والی طوفانی بارشیں، گرج چمک اور ژالہ باری 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صوبہ شنگھائی میں شدید طوفان کے باعث ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی

چین 31 مارچ سے جاری شدید جھکڑوں، موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث 9 شہروں میں 93 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

صوبے کے دارالحکومت نان چنگ میں طوفان کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت اُڑ گئی اور شہر کی ایک اور کثیر المنزلہ عمارت سے گِر کر 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

طوفان کے باعث 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، 5 ہزار 700 ہیکٹر زرعی اراضی اور 2 ہزار 751 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ایران کی دھمکی کے بعد اسرائیل میں کھلبلی، ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ

واضح رہے کہ چین کے محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کے لئے نیلا الارم اور موسمیاتی حالات کے لئے پیلا الارم جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں