ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چلتی کار اچانک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سڑکوں پرحادثات میں انسانی عمل دخل بہت زیادہ ہوتا ہے مگر قدرت بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے کہ اس کا کوئی حریف نہیں ہے۔

ایسی ہی ایک خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو ساکت کردیا ہے۔

وائرل ویڈیو امریکا کے وسطی علاقے کی ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے کو طاقتور طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، شدید بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایسے میں بائیں جانب سے ایک کار نمودار ہوتی ہے اور شدید طوفان کی زد میں آجاتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سرکاری دفتر میں لومڑ، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

پھر اگلا لمحہ دل دہلا دینے والا ہے جہاں گاڑی طوفان میں تباہ وبرباد ہوجاتی ہے اور اس میں سوار ایک خاتون سڑک پر زخمی حالت میں پڑی ملتی ہے، گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے اس کا تعین نہ ہوسکا۔

https://twitter.com/ViciousVideos/status/1612118041034395648?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1612118041034395648%7Ctwgr%5E004a3a22a3c611ff7aa757a75d89651da8d83da5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fviral%2Fviral-video-tornado-swallow-car-completely-khatarnak-disappears-scary-trending-video-toofan-5845208%2F

یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو اسی سڑک پر رواں دواں ایک کار ڈرائیور نے اپنے کیمرے میں محفوظ کی جس نے خود بھی موت کو بہت قریب سے دیکھا تھا، اس کار ڈرائیور کی چھٹی حس نے کام کیا اور گاڑی کو فوری بریک لگاکر بگولے میں داخل ہونے سے روک لیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک 60 ہزار سے زائد افراد لائکس مل چکے ہیں اور بیشتر صارفین کا ماننا ہے کہ اس طرح کے واقعات ہمیں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ قدرت بھی لامتناہی طاقت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں