بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’کھیلنے دیتا ہے نہ دریا پر لے جاتا ہے‘ پانچ سالہ بچہ والد کیخلاف تھانے پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پانچ سال کا بچہ اپنے والد کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا اور کہا کہ والد نہ کھیلنے دیتا ہے نہ دریا پر لے جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کا ننھا حسنین غصے بھرے لہجے میں ڈیوٹی افسر کو باپ کی شکایتیں لگاتا رہا، پولیس نے پکی کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور گھر بھیج دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ شکایت درج کروانا چاہتا تھا کیونکہ اس کے والد نے دریا پر جانے یا مصروف سڑک پر کھیلنے سے روکا تھا۔

- Advertisement -

معصوم بچے کی تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ شکایت درج کروانے کے لیے تھانے میں کرسی پر بیٹھا ہے اور پولیس افسر اس کے سامنے موجود ہے، افسر نے اس کا نام پوچھا اور کہا کہ کس کیخلاف شکایت درج کروانا چاہتا ہے۔

افسر کو جواب دیتے ہوئے بچہ اپنا نام بتاتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے منع کیا گیا تھا کہ وہ ندی پر نہ جائے اور نہ ہی گلی میں کھیلے۔ پولیس نے اسے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے میں کارروائی کرے گی اور پھر وہ خوشی خوشی واپس لوٹ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں