تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کوہ پیما کا کھویا جوتا 52 برس بعد مل گیا

گلگت بلتستان میں نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران اطالوی کوہ پیما گوینتھر مینسر کا کھویا دوسرا جوتا 52 سال بعد بالآخر مل ہی گیا۔

فیری میڈوز کے تین مقامی افراد میر غنی، شکر خان اور فضل جو جزوی طور پر نانگا پربت میں مہم جوئی اور ٹریکنگ گروپ کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں گزشتہ دنوں یہ جوتا حادثے کے مقام سے تقریباً 3 سے 4 کلو میٹر دور ملا۔

اطالوی کوہ پیما گوینتھرمیسنر اپنے بھائی اور معروف کوہ پیما رین ہولڈ کے ہمراہ نانگا پربت کی مہم جوئی پر نکلے تھے لیکن 29 جون 1970 کو وہ لاپتہ ہوئے جنہیں بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اطالوی کوہ پیما گوینتھر میسنر کا پہلا جوتا سال 2005 میں ملا تھا۔

Comments

- Advertisement -